کروڑ کے کالے دھن کا انکشاف کرکے تہلکہ مچانے والے گجرات کے کاروباری مہیش
شاہ نے پوچھ گچھ بہت راز کھولے ہیں۔ انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم سے پوچھ گچھ
کے دوران مہیش شاہ نے 6 ایسے شہروں کے نام بتائے ہیں، جہاں سے پیسہ آنا
تھا۔ مہیش کے دعووں پر اگر یقین کیا جائے تو یہ سارا پیسہ احمد آباد، وڈودرا،
ممبئی، ناسک، پونہ اور ودربھ سے آنے والا تھا۔ یہ پیسہ 4 سے 5 لوگوں کے
پاس سے آنا تھا۔ تاہم مہیش شاہ نے ابھی تک کسی کا بھی نام آئی ٹی کو نہیں
بتایا ہے۔ مہیش شاہ کے ساتھ آئی ٹی محکمہ نے ابھی تک ابتدائی پوچھ گچھ ہی
کی ہے۔ شاہ کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا۔ ابتدائی
پوچھ گچھ میں مہیش
شاہ نے انکم ٹیکس محکمہ کو بتایا ہے کہ مجھے ممبئی جانا ہے اور وہاں سے
اپنی لال ڈائری لانی ہے، جس میں تمام ناموں کی تفصیلات موجود ہیں۔ فارم
نمبر 2 جو کافی خفیہ ہوتا ہے، مہیش شاہ نے وہاٹس ایپ کے ذریعہ کافی لوگوں
کو بھیجا تھا۔ آئی ٹی محکمہ کا خیال ہے کہ یہ فارم اس وجہ سے پھیلایا گیا،
تاکہ لوگوں سے زیادہ پیسہ لیا جا سکے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہیش شاہ منی لڈرگ کے کاروبار میں ملوث ہوسکتا
ہے۔ ذرائع کے مطابق مہیش شاہ پہلے 14 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کرنے والا
تھا، لیکن 14 ہزار کروڑ میں سے 1 فیصد نے کم کر دیا۔ وہ ایک فیصد مہیش شاہ
کو بطور کمیشن ملنے والا تھا۔